بوجہ سموگ پنجاب میں تعطیلات میں اضافہ

پاکستان کے بڑے شہروں ملتان اور لاہور میں تاحال سموگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ ابھی تک ان علاقوں میں بارش کا امکان بھی نہیں ہے۔ پنجاب میں سموگ کے باعث لاکھوں افراد طبی مسائل کی وجہ سے اسپتال پہنچ گئے۔ ان طبی مسائل میں دمہ، دل کے امراض ، فالج اور سانس میں دشواری شامل ہے۔

تمام تر صورتحال کی وجہ سے پنجاب کے ان شہروں کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل حکومت پنجاب نے بارہ سے اٹھارہ نومبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ تاہم موجودہ صورتحال کی وجہ سے مزید اِضافہ کر دیا گیا ہے

Also Read

Drastic Effects of Smog

یاد رہے کہ لاہور اور ملتان شہر میں یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی۔ جبکہ ضلع مری کے علاوہ پنجاب کے باقی تمام اضلاع میں اول سے بارہویں جماعت تک کے تمام پبلک و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ ٹیوشن سینٹرز بھی بند رہیں گے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

سموگ

2 thoughts on “بوجہ سموگ پنجاب میں تعطیلات میں اضافہ”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
Scroll to Top